کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے سریاب روڈپر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پولیس چوکی پر بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ابتدائی اطلاعات مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز تین سے چار کلومیٹرز دور سنی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے وقت یونیورسٹی اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات چھٹی کے بعد گھر وں کو جارہے تھے کہ پولیس چوکی قریب دھماکہ ہوا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے دھماکے کے بعد قریبی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو آمد رفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو بم ڈسپوزل سکواڈ اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرکرلیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ،جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہا ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے