کوئٹہ(ہمگام نیوز)جمال الدین افغانی روڈ پر واقع دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر واقع جمال الدین افغانی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرانک کی دکان پر کی گئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر بیٹھے 2 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ برداری سے ہے، جو علمدار روڈ کوئٹہ کے رہائشی تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ محمد علی ولد خان علی اور 22 سالہ جعفر ولد غلام علی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ذاتی دشمنی کے عنصر کو بھی دیکھا جارہا ہے۔
جبکہ ہرنائی کے علاقے ناکس میں نامعلوم افراد نے گوچینہ کے رہائشی محمد زمان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے،