کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے غوث آباد سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً سول اسپتال منتقل کیا، جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے۔
یاد رہے چند روز قبل کوئٹہ میں لیڈی ڈفرن اسپتال کے قریب زور بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں پاکستانی فورس ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے قریب ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے قریب ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ مسجد میں نماز کے دوران ہوا ہے۔


