یکشنبه, اکتوبر 20, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:میرے والد محمد رمضان بلوچ کو اوتھل چیک پوسٹ سےفورسز نے اغوا...

کوئٹہ:میرے والد محمد رمضان بلوچ کو اوتھل چیک پوسٹ سےفورسز نے اغوا کیا:علی حیدر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) علی حیدر ولد محمد رمضان بلوچ اپنے والد صاحب کی باحفاظت بازیابی کیلئے بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں پرامن احتجاج کررہے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو مشکے سے گوادر جاتے ہوئے 25جولائی 2010 کو پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں نے اوتھل چیک پوسٹ سے جبری طور گاڑی سے گھسیٹ کرکے اغوا کیا گیا،ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد اور دوسرے مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے 2013 کو کوئٹہ سے کراچی و اسلام آباد تک 3000 کلومیٹر تک کی پیدل سفر کرکے لانگ مارچ میں حصہ لیا تھا ۔اور تاحال ان کے والد بازیاب نہیں ہوئے ہے۔کوئٹہ ٹو کراچی و اسلام آباد لانگ مارچ کے پہلے احتجاج کے بعد آج وہ دوبارہ 2018 کو کوئٹہ میں بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے کیمپ میں دوبارہ احتجاج میں شامل ہوئے ہے۔اپنے اس ویڈیو پیغام میں وہ تمام انسان دوست سوشل ایکٹوسٹ سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ہزاروں بلوچ مسنگ پرسنز کی آواز بن کر میڈیا اور ہر جگہ خصوصا بلوچ طلباء انھیں انصاف کی خاطر ان کے ساتھ تعاون کرکے اپنے قومی زمہ داری ادا کرے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز