کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مغربی بائی پاس چلتن گلی میں پولیو ورکر عبدالحکیم پر نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کی ،تفصیلات کے مطابق اس فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیو ورکر کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، یاد رہے کوئٹہ مغربی بائی پاس میں کچھ عرصہ پہلے بھی معصوم بچوں کو موزی امراض سے بچانے کی خاطر خواتین پولیو ورکر کو فائرنگ کا نشانہ کر قتل کیا گیا تھا۔آج ایک بار پھر دہشتگردی کا واقعہ دہرایا گیا،جبکہ قابض ریاست انسانی فلاحی منصوبوں صحت و تعلیم جیسے اہم شعبوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی حفاظت میں مسلسل ناکام رہی ہے ۔