کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کئے گئے بلوچ اسیران کی بحفاظت بازیابی کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کا بھوک ہڑتالی کیمپ بدستور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے.
کیمپ میں موجود لواحقین نے کہا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی تنظیم نے جو جبری طور پر اغوا کیے گیے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کیے ہیں اب صوبائی حکومت کو چاہیے کہ انسانی ہمدردی کے بنیاد پر ان جبری طور پر اغوا کیے گیےبلوچ اسیران کی بازیابی میں فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں.