یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ، خضداروخاران میں احتجاجی مظاہرے ودھرنا، ماشکیل میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ ، خضداروخاران میں احتجاجی مظاہرے ودھرنا، ماشکیل میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ و کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی پر امن و نہتے مظاہرین پر ظالمانہ کریک ڈائون کیخلاف پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے۔

کوئٹہ و خضدارمیں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

خاران میں احتجاجی مظاہرہ ودھرنادیاگیا جبکہ ماشکیل میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

گذشتہ روزخاران میں ظلم وجبر اور کریک ڈائون کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے قابض پنجابی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ظلم بربریت کے خلاف چیف چوک پر دھرنا دیا۔

دھرنا مظاہرین نے بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت و قابص پاکستانی آرمی ریاست کیخلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرکے نعرے بازی کی اور گرفتار و جبری گمشدہ کئے گئے بی وائی سی شرکا اور قیادت کی فوری رہائی و بازیابی کا مطالبہ کیا۔

دھرنے میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے ریاستی مظالم کے سامنے ڈھال بننے کا عزم کیا۔

واضع رہے گذشتہ تین دنوں سے خاران میں مکمل شٹرڈون ہڑتال ہے۔

علاوہ ازیں ریاستی کریک ڈائون کیخلاف آج ماشکیل میں بھی شٹر ڈائون ہڑتال ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر ماشکیل میں کارو باری مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔

جبکہ آج کوئٹہ وخضدار میں بھی بی وائی سی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

کوئٹۃ و خضدار میں اجری احتجاجی مظاہروں میں خواتین وبچون سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز