یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکوئٹہ اور کچلاک سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔‬

کوئٹہ اور کچلاک سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔‬

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے کچلاک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق کچلاک کے جلیوگیر کے قریب  برف میں لپٹی شخص کی لاش ملی ہے جس کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ گزشتہ روز کوئٹہ کے تھانہ شالکوٹ کی حدود میں مغربی بائی پاس پر کلی خلی سے پولیس کو ایک پچیس سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے شناخت اور ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ کے رہائشی ظہور احمد ولد پہلوان لاشاری کے نام سے ہوئی ہے انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں تھا اس لئے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز