دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ایک شخص ہلاک ،کوہلو میں فورسز کے قافلے پر حملہ

کوئٹہ ایک شخص ہلاک ،کوہلو میں فورسز کے قافلے پر حملہ

لورالائی( ہمگام نیوز) کو ہلو کے علاقے لا سوزئی میں نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسزکے قافلے پر حملہ کر دیا جوابی کاروائی کے بعدمسلح افراد فرار ہو گئے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص رحمت اللہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز