اکوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق شیر جان اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کلینک میں بیٹھے ڈاکٹر امیر محمد ولد بشیر احمد مری جانبحق ہوگیا ـ تاہم اس واقعہ محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ