شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوئٹہ : بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی...

کوئٹہ : بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مری اتحاد

کوئٹہ( ہمگام نیوز )بارکھان حاجی کوٹ عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید بے دردی سے قتل ہونے والی بلوچ خاتون گراناز اور ان کے دونوں بیٹوں کے نعشوں کے ساتھ لواحقین، مری قبیلے کے افراد، سیاسی سماجی،طلباء اور ،تاجر برادر تنظیموں کے کارکنوں کا شال ریڈ زون میں دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔

 اس موقع پر چیئرمین مری قبائل اتحاد جہانگیر خان نے الزام عائد کیا ہےکہ بارکھان واقعے پر بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی شش کر رہی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ مغوی بچوں کو عبدالرحمان کھیتران کے ساتھی وڈیرے کے پاس پہنچا دیا گیا ہے، اس کام کے لیے اس وڈیرے کو 10کروڑ روپے بھی دیےگئے ہیں۔

جہانگیر خان نے الزام عائدکیا کہ بلوچستان حکومت اپنے وزیرکو بچانے کے لیے ایسا کر رہی ہے، ہم بارکھان واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ خان محمد مری کے 5 بچوں کو فوری طور بازیاب کرایا جائے، وزیرکے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں وزارت سے برطرف کیا جائے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے اس معاملے میں مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ خاتون نے ویڈیو میں فریاد کی تھی، اس کا بھی ابھی تک مقدمہ نہیں درج نہیں ہوا ہے بلوچستان حکومت کی کارکردگی نہ ہونےکے برابر ہے، وزیر داخلہ کا بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز