کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پرمجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی –
تفصیلات کے مطابق سیشن جج سریاب کو ئٹہ جناب جان محمد گوہرنے 2بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور چا ر چا ر لا کھ روپے جر مانہ کی سزاسنا دی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد اسماعیل اور محمد موسیٰ نے سال 2019ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2بچوں کو اسلحہ کے زور پہ ڈرا کر انکے ساتھ بد فعلی کا ارتکا ب کیا تھا جس پر ان کے خلا ف پو لیس تھانہ عبدالخالق شہید میں مقدمہ نمبر 206/19 کیا گیا تھا پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور گزشتہ روز عدالت کے جج نے دو نوں ملزمان محمد اسماعیل اور محمد موسیٰ کو زیر دفعہ 377/34پی پی سی کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمرقید بامشقت اور مبلغ 4/4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید 6/6ماہ قید بھگتناہو گی ملزمان کوجرمانے کا پچاس فیصد متاثرہ بچوں کو ادا کر نا ہو گا۔