کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نالی رباط کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے دو افراد ظہور احمد ولدعبدالقدیر ،عصمت اللہ ولد محمد عیسیٰ قوم سیلمانی بلوچ جانبحق ہوگئے ہیں ۔ جن کے قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔
مقتولین کی نعشیں دکی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
جبکہ کچلاک بائی پاس سے دو نامعلوم خواتین کی نعشیں ویرانے سے برآمد ہوئی ہیں ۔ جن کی جسموں پر گولیوں کی نشانات ہیں ۔ تاہم انکے قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ مقامی انتظامیہ مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم اور پہچاننےکی خاطر ہسپتال منتقل کردیاہے ۔
دریں اثناء خضدار باغبانہ لونڈو کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو جانبحق کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔ مقامی لیویز انتظامیہ نعیش قبضہ میں لیر تفتیش شروع کردی ہے۔