دوشنبه, مارچ 24, 2025
Homeخبریںکوئٹہ: دھرنا سبوتاژ، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ، نقاب پوش افراد دکانوں...

کوئٹہ: دھرنا سبوتاژ، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ، نقاب پوش افراد دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

شال:(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں جاری دھرنے کو ایک بار پھر ریاستی طاقت کے ذریعے سبوتاژ کر دیا گیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پولیس کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور شیلنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ بھی واضح نظر نہیں آ رہا۔ زخمیوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا، جبکہ عوام منتشر ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے مطابق، کچھ نقاب پوش افراد، جو سادہ کپڑوں میں ملبوس ہیں، دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں اور فائرنگ کر رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک اور رہنما، صبغت اللہ شاہ جی، نے کہا کہ مظاہرین کے درمیان سادہ کپڑوں میں مسلح سرکاری اہلکار بھی موجود ہیں، جو فائرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریاست کا یہ خطرناک کھیل اس کے اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا اور قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔

اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوئے ہیں، جبکہ شہر میں کشیدگی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز