شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی نے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی میر خان لہڑی جوکہ بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر ہیں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
میر خان انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے ۔
- سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ میرخان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے جنھوں نےدرجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔
یاد رہے اس سے قبل سی ٹی ڈی نے ڈاکٹر عثمان قاضی کو 11 اگست کی رات بھائی اور دیگر مہمان کے ساتھ حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا اور 17 تاریخ کو شدید جسمانی تشدد کرنے کے بعد عدالت کے بجائے براہ راست سرکاری میڈیا پر لاکر وعدہ معاف گواہ کے طورپر پیش کر دیا ،اور 14 دن کی ریمانڈ پر پھر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ،جبکہ بھائی اورمہمان بارے کسی قسم کے معلومات نہیں دیئے گئے ،وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔


