پنجشنبه, مارچ 20, 2025
Homeخبریںکوئٹہ سول ہسپتال میں عملے کا 34 نعشوں کی شناخت کیلے آنے...

کوئٹہ سول ہسپتال میں عملے کا 34 نعشوں کی شناخت کیلے آنے والے خواتین پر تشدد فائرنگ 

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھے گئے 34 افراد کی مسخ شدہ نعشوں کی شناخت کیلے جمع ہونے والے لواحقین پر وحشیانہ تشدد، لاٹھی چارج متعدد خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

اس موقع پر لواحقین نے کہاکہ غمزدہ لواحقین گزشتہ تین روز سے اپنے پیاروں کی شناخت کے لیے منتظر ہیں، مگر بے حس انتظامیہ کی سنگدلی برقرار ہے۔ دوسری جانب لواحقین کو تشدد اور فائرنگ سے بھگا نا چاہتے ہیں تاکہ کسی کی شناخت نہ ہوسکے،کیوں کہ ان کا قاتل خود قابض ریاست اسکی فوج ایجنسیاں ہیں۔

 اس موقع پر خواتین نے مقامی انتظامیہ اور ہسپتال کے عملے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز