کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے سپین کاریز میں مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سپین کاریز کوئلہ ڈپو میں دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کرلیا فائرنگ کے واقعہ کے بعد مزدوروں نے کام چھوڑ کر احتجاج کیا تاہم انتظامیہ کی مداخلت کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کردی ۔