سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںکوئٹہ : قابض ریاستی فورسز کا نیو کاہان میں شہید سہراب مری...

کوئٹہ : قابض ریاستی فورسز کا نیو کاہان میں شہید سہراب مری و لاپتہ سفر خان کے گھر کا محاصرہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان میں شہید سہراب مری اور 2009 کو لاپتہ ہونے والے سفر خان مری کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح کے وقت 18 گاڑیوں پر مشتمل قابض ریاستی فورس ایف سی و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شہید سہراب مری اور 14 سال سے لاپتہ سفر خان مری کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گھر کے مکینوں کو باہر آنے جانے کی اجازت نہیں دی جاری ہے جس کی وجہ سے ان کے خاندان کے باقی افراد کو تشویش لاحق ہے کہ ریاستی ادارے کئی انہیں نقصان نہ پہنچائے ۔

لاپتہ سفرخان مری کو 5 نومبر 2009 کو پاکستانی ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جو تاحال ریاستی عقوبت خانوں میں ہے ۔

 سفر خان مری کے لواحقین نے متعدد مرتبہ انکی بازیابی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں سے انکی بحفاظت بازیابی کے لئے مطالبہ کیا لیکن وہ ابھی تک بازیاب نہیں کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ سفر خان مری کا بھائی اور چیئرمین کامریڈ سہراب مری کو پانچ فروری 2008 کو ریاستی فورسز شہید کرچکے ہیں ۔

یاد رہے پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے گزشتہ دو دہائیوں سے تسلسل کے ساتھ بلوچستان میں عام افراد کو شہید و لاپتہ کررہے ہیں ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھانے والے ادارے وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے پچاس ہزار سے زائد افراد کو لاپتہ کردیا ہے جن میں سے ہزاروں افراد کی مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز