کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ آج بروز 13 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔
اس موقع پر بلوچستان سے لاپتہ فیاض علی سرپراہ کے لواحقین نے کیمپ اکر احتجاج میں شرکت کیا۔
لواحقین نے پاکستانی حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ انہیں فیاض علی کے حوالے سے معلومات فراہم کرکے ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے.