کوئٹہ (ھمگام نیوز) بارکھان میں کنویں سے ملنے والی تین لاشیں گرابازمری اور انکے دو بیٹوں کی لاشوں کو لیکر کوئٹہ کا رخ کرنے والی متاثرہ خاندان کے افراد کو وزیراعلی ہاؤس کے باہر رسائی مل گئی۔
متاثرہ خاندان،قبیلے کے دیگر ارکان سمیت بلوچ قوم کی بڑی تعداد لاشوں کے ہمراہ انصاف کی یقین دہانی تک دھرنے پہ بیٹھے رہے گے ۔
کٹ پتھلی بلوچستان حکومت کی جانب سے بارکھان واقعے پر نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ نام نہاد جے آئی ٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
ڈی آئی جی لورالائی رینج کی سربراہی میں جے آئی فی تشکیل دیدی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کو 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، اسپیشل برانچ بارکھان کا نمائندہ اور ڈی سی بارکھان شامل ہیں.