یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ مختلف واقعات میں ایک ہلاک ،دوزخمی

کوئٹہ مختلف واقعات میں ایک ہلاک ،دوزخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے صبح سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے اے ٹی ایف کے پولیس کانسٹیبل نصیب اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتا ل پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ 
کوئٹہ کے اندرونی علاقے ملتانی محلے میں زمین کے تنازعے میں دو قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ دو افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے صبح کوئٹہ کے اندرونی علاقے ملتانی محلے میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوگئے پولیس دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے اور پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز