کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد عبدالولی چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔
زخمی شخص کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوی ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد زخمی عبدالرحیم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔