کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں میکانگی روڈ اسپتال کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں 6 زخمی افراد لائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہوا جو اس وقت وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز شہر میں دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔