شال (ہنگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 4 فروری کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر فائرنگ کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی کو ہلاک کیا۔
قاسم رئیسانی ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ جمال رئیسانی، فرید رئیسانی و دیگر کا خاص بندہ تھا۔ ان سمیت انٹیلیجنس اداروں کی ایماء پر عرصہ دراز سے کوئٹہ، مستونگ، کانک و منسلک علاقوں میں بلوچ نسل کشی کے علاوہ اغواء برائے تعاوان، بلیک میلنگ، ڈکیتی سمیت متعدد سرگرمیوں میں براہ راست ملوث تھا۔
حملے کی توسط سے واضح کرتے ہیں کہ بی ایل اے ہر مخبر، کارندے و معاونت کار کو اس کے انجام تک پہنچائے گی۔