کوئٹہ(ہمگام نیوز) مسلح افراد کا ایس پی سریاب کے قافلے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک۔ تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ پولیس کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایس پی سریاب کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کشیمرآباد کے علاقے میں فائرنگ کی۔ نامعلوم حملہ آواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی کے قافلے میں شامل دو پولیس اہلکار موقعے پر ہلاک ہو گئے۔تاہم اس حملے میں ایس پی سریاب محفوظ رہے۔