کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں شامیر بلوچ اور مرتضی بلوچ کے باحفاظت بازیابی کے لئے بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق شاہ میر بلوچ ،مرتضی بلوچ اور مقبوضہ بلوچستان دوسرے بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے بازیابی کے لئے کل لواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی کی کال دی گئی ہے اور طلباء ،سماجی ،سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی گئی تھی ـ
جو آج بروز اتوار دوپہر ایک بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس احتجاجی ریلی میں تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے کی جانب سے شرکت کی گئی ـ
اور لواحقین کی جانب سے تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بارزیابی کے لیے اپیل کی گئی ـ