جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں طالب علموں پر چاقوؤں سے وار، دس زخمی

کوئٹہ میں طالب علموں پر چاقوؤں سے وار، دس زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں بدھ کی صبح چاقو سے حملے میں 10 طلباء زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان نے نجی اسکول کے باہر طلباء پر حملہ کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دس طلباء زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ملزمان نے طالب علموں پر چاقو سے حملہ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعے کے بعد فوراً پولیس اور علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے۔ چاقو سے حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ حملے کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز