شنبه, مارچ 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ میں قتل عام کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا...

کوئٹہ میں قتل عام کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

شال (ہمگام نیوز) بی وائی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج ریاست پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس وقت ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں سے سات کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی ریاست پاکستان کے اس جبر اور دہشت گردی کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ کل پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

جبکہ اس وقت شہیدوں کی لاشوں کے ساتھ سریاب روڈ پر دھرنا جاری ہے، ہم کوئٹہ کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد دھرنا گاہ پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز