دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںکوئٹہ میں لاءکالج کے پرنسپل قتل

کوئٹہ میں لاءکالج کے پرنسپل قتل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیرسٹر امان اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اسپنی روڈ کے علاقے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔بیرسٹر امان اللہ کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بیرسٹر امان اللہ گھر سے کالج جا رہے تھے، انھیں سینے میں 10 سے 12 گولیاں لگیں۔بیرسٹر امان اللہ کی ہلاکت کے بعد وکلاء کی ایک بڑی تعداد سول ہسپتال کے باہر پہنچ گئی اور انھوں نے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز