شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سہیل شمبے زئی کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجگور کے علاقے پروم کا رہائشی تھا۔
جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔


