کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بم کا ایک زور دار دھماکا سنا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز اور امدادی ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں منی مارکیٹ میں گشت میں مصروف پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا، 6 اہلکار شدید زخمی، جنھیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


