سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ و تمپ میں حادثہ 3 افراد جاں بحق، 23 زخمی

کوئٹہ و تمپ میں حادثہ 3 افراد جاں بحق، 23 زخمی

تمپ( ہمگام نیوز) تمپ میں گاڈی الٹنے سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ گزشتہ شام کو تمپ بازار میں ایک کوری گاڈی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڈی میں سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر تمپ میڈیکل سینٹر لایا گیا جہاں طبعی امداد پہنچایا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ بلوچستان میں شاہ نوارنی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ساکران کے قریب زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ زائرین کراچی سے شاہ نورانی جا رہے تھے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرزخمیوں کو طبی امداد کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بس میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ واقعہ کی تحقیقات تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز