کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ایک کمرے میں گیس بھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے ایک کمرے میں گیس بھرنے سے 22 سالہ نوجوان عبیداللہ ولد حاجی محمد طاہر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حاجی محمد طاہر ولد محمد اسرائیل بے ہوش ہوگیا جسے بے ہوشی کی حالت میں شیخ زاہد ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
دونوں افراد کا تعلق پشین دے بتایا جارہا ہے۔