شنبه, فبروري 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ کے علاقے شعبان میں پاکستانی فورسز پر حملے، 4 اہلکار ہلاک...

کوئٹہ کے علاقے شعبان میں پاکستانی فورسز پر حملے، 4 اہلکار ہلاک 8 زخمی، زرائع

شال (ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے علاقے شعبان میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر مسلح افراد کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں مبینہ طور پر 4 اہلکار ہلاک اور 8 کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک چیک پوسٹ پر حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جبکہ دوسری چیک پوسٹ سے حملہ آوروں نے اسلحے بھی ضبط کر لیئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے حملوں کے بعد اضافی نفری روانہ کی، جس کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ مزید دیر تک جاری رہا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان واقعات میں 4 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں، تاہم قابض سرکاری سطح پر اس کی تصدیق یا مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ حملہ آور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز