چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںکوئٹہ :گیس دھماکہ دوخواتین بچوں سمیت5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ :گیس دھماکہ دوخواتین بچوں سمیت5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ( ہمگام نیوز )کوئٹہ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین بچوں سمیت5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں کلی سردہ میں رہائش پذیر ثناء اللہ کے گھر میں گیس لیک ہو رہے تھے کہ اہل خانہ نے صبح ناشتے کیلئے چولھا جلانے کیلئے ماچس کی تلی جلائی تو کمرے میں گیس جمع ہونے کے باعث دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ثناء اللہ کی اہلیہ مسماۃ زیب النساء ، رحمتی بی بی ،15 سالہ حفیظ اللہ،4 سالہ سوراب خان اور 1 سالہ ثانیہ بی بی جلس کر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز