کوئٹہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے کے شہر کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کیخلاف سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشیوں کا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام نے سریاب روڑ بلاک کردیا برما ہوٹل کے قریب سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں۔
گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف بڑی تعداد میں مرد و خواتین شہریوں نے احتجاجاً برما ہوٹل کے قریب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں سریاب کے گردونواح میں گیس پریشر بالکل نہیں ہے اور بچے بوڑھے بیمار ہو رہے کئی دفعہ اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرینگے۔