کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شیرانی قبیلے کی ایک شاخ کے دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔