کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کاسی قبرستان میں 13 دفنائے گئے نعشیں لاپتہ افراد کی ہیں۔
انھوں نے کہاکہ کوئٹہ میں گزشتہ دنوں کاسی قبرستان میں دفنائے گئے13 نعشیں لاپتہ افراد کی ہیں ان کو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ واپس قبر کشائی کرکے نکال لینگے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس میں مزید کہاکہ لاپتہ افراد کی لواحقین کل سے سول ہسپتال کوئٹہ میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں کہ انھیں 34 نعشوں کی شناخت کرنے کی اجازت دی جائے مگر انتظامیہ اجازت دینے سے انکاری ہے۔
اس بات سے اندازہ لگائیں کہ ریاست مسائل حل کرنے میں کتنی غیر سنجیدہ ہے۔