کوئٹہ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کولواہ، بالگتر اور کیل کور میں پاکستانی جیٹ طیاروں اور جنگی جہازوں کی گشت کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستانی جیٹ طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر آواران، بالگتر اور کیل کور کے پہاڑی سلسلوں میں متواتر گشت کر رہے ہیں مقامی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں کی متواتر گشت ایک بڑے خونی آپریشن کی تیاری لگتی ہے یاد رہے مذکورہ علاقوں میں پاکستانی درندہ صفت فورسز پہلے بھی مختلف نوعیت کے خونی آپریشن کر چکی ہے جہاں غیر مسلح بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنا کر بلوچ گدانوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جا چکا ہے چونکہ مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں فوجی بربریت کا صحیح تعین نہیں کیا جا سکتا مگر آج آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.