ہمگام نیوز۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو دنوں سے چمالنگ سمیت کاہان اور اس کے اردگرد کے علاقوں پر مسلسل فضائی کارروائی کی جارہی ہے جس میں عام بلوچوں انکے مال مویشی اور گھروں کو نشانہ بنایا جارہاہے وسیع علاقہ ہونے اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لینے میں اس وقت تک مشکلات درپیش آئی ہیں، اس وقت تک بچوں عورتوں سمیت متعدد ہلاکتوں کے اطلاعات ہیں اور بہت بڑی تعداد میں مال مویشیوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا ہے۔ شہر جانے والے راستوں کی کڑی ناکہ بندی کرکے راشن بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے زخمیوں کو طبعی امداد دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔