یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوہلو، ہسپتال میں لیڈ ی ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی، غریب عوام عطائی...

کوہلو، ہسپتال میں لیڈ ی ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی، غریب عوام عطائی ڈاکٹروں کے دائیوں کے رحم و کرم پر

کوہلو(ہمگام نیوز )مرکزی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں لیڈی میڈیکل ڈاکٹرز کی غیرتعیناتی اور زچہ و بچہ کیسز میں غریب عوام عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹنے لگے ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق مرکزی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں لیڈی میڈیکل آفیسرز کی عدم تعیناتی سے خواتین مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ،زچہ و بچہ کے کیسز میں علاج و معالجے کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث عطائی ڈاکٹر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں نے مرکزی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں میڈیکل تعیناتی کو یقینی بنانے اور خالی آسامیوں پر فوری تقرریوں کا مطالبہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق مرکزی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں لیڈی میڈیکل آفیسرز نہ ہونے سے عوامی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہری حکومت کے اعلانات کے ثمرات اور صحت کے سہولیات کی فراہمی کے دعووں سے نالاں نظر آتے ہیں دولاکھ چودہ ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل علاقے میں زچہ و بچہ کے سنٹر نہ ہونے اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی عدم تعیناتی سے خواتین کے علاج و معالجے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے دوسری جانب عطائی لیڈی ڈاکٹروں کی بھرمار سے غریب اور دیہاتی لوگ دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں رواں سال ایک درجن کے قریب زچہ و بچہ کیسز میں ماں اور بچے کی موت واقع ہوئی ہے دوردراز اور دیہی علاقوں سے طویل مسافت طے کرکے شہری مرکزی ہیڈکوارٹر پہنچنے والے مریض صحت کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث جہاں شدید مشکلات و مسائل سے دوچار ہیں وہی پر اضافی مالی اخراجات کے باعث در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مرکز علاقے میں جہاں صحت کی دیگر سہولیات کا فقدان ہے وہی پر لیڈی میڈیکل آفیسرز کی عدم تعیناتی اور تقرریوں سے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز