سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکوہلو بارلی کے پولنگ اسٹیشن پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ...

کوہلو بارلی کے پولنگ اسٹیشن پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ پولنگ بند

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوہلو کے علاقے بارلی میں نامعلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کردیا ہے

 

علاقائی زرائع کے مطابق آج ایک بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بارلی میں پولنگ اسٹیشن پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد پولنگ اسٹیشن چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں

 

زرائع نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے کافی شدت کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا جس سے پولنگ اسٹاف سمیت تمام ووٹرز جائے وقوع سے جان بچا کر بھاگ گئے.

 

دوسری جانب کیچ سمیت کئی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران بم حملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز