شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوہلو: بی ایل اے نے گزشتہ ماہ جنتلی میں بلدیاتی الیکشن کے...

کوہلو: بی ایل اے نے گزشتہ ماہ جنتلی میں بلدیاتی الیکشن کے قافلے پر کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری کردی

کوہلو(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی نے گزشتہ ماہ کوہلو کے علاقے جنتلی میں بلدیاتی الیکشن کے قافلے پر کیے گئے بم حملے کی ویڈیو اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر جاری کردیا ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو بلدیاتی انتخابات کی مناسبت سے پاکستانی سیاست کے حامی کٹھ پتلی وزیر نصیب اللہ مری و پاکستانی فوج کی ہدایت پر 17 گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ کوہلو کے علاقے جنتلی کے مقام سے گزر رہا تھا جسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 1 لیویز اہلکار ہلاک جبکہ رسالدار سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد علاقے میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی ہوگئے۔

 

حملے کی ذمہ داری بعد ازاں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کی جانب سے قبول کیا گیا۔

 

مذکورہ حملے کی ویڈیو آج بی ایل اے کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر جاری کی گئی ہے۔https://t.me/Baloch_Liberation_Voice/698

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز