کوہلو / گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کوہلو کے مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور ایف سی اور خفیہ ایجنسی ایم آئی نے گزشتہ روز دو نوجوانوں کسانوں 26 سالہ خالق ولد مولا بخش سکنہ لاسیزئی، ببر ٹک کوہلو اور 23 سالہ معروف خان ولد گل شیر سکنہ جاراں تھل، لاسی زئی، کوہلو کو انکے گھروں پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔
دوسری جانب گوادر سے قابض پاکستانی خفیہ ادارہ ایم آئی کے کارندوں نے رواں مہینے 24 تاریخ کو گوادر کے رہائشی 18 سالہ طالب علم غلام قادر ولد مراد بخش کو کوسٹل ہسپتال سے اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ بھی لاپتہ ہے ۔















