کوہلو (ہمگام نیوز) ذرائع کےطابق کوہلو کے علاقے لاسی زئی ایریا میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ـ
لیویز کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم و شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ـ
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کی گئی ـ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص کے پہاڑی سے گرنے کا شبہ ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی موت سر اور گردن پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ ـ
لاش کو شناخت جاری ہے، لواحقین کا پتہ ہونے تک لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرد خانے میں رہے گی۔