شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوہلو: شہدائے کاہان کو جھبر کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا

کوہلو: شہدائے کاہان کو جھبر کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا

کوہلو ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق کاہان میں جارحانہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے بی ایل اے کے 8 سرمچاروں اور دو عام مری بلوچوں کی نماز جنازہ کاہان کے علاقے جھبر کے شہداء قبرستان میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپردِ خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو کاہان کے علاقے سیاہ کوہ میں ہونے والے جارحانہ فوجی آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے کاماکازی ڈرون طیاروں سے حملہ کرکے 8 آزادی پسند بلوچ سرمچاروں کو شہید کیا تھا، جنہیں آج کاہان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

کاہان میں پاکستانی فوج کی جانب سے خونی آپریشن کا آغاز 26 نومبر کو سیاہ کوہ کے مقام پر ہونے والے متعدد ڈرون حملوں سے ہوا تھا، جس کے بعد قابض فوج نے فضائی کمک کے ساتھ منسلک آبادیوں پر جارحیت کرتے ہوئے متعدد گھروں کو نظر آتش کردیا تھا اور اس دوران دو نہتے راہگیروں کو بھی بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے 26 جون کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تھا جس میں بی ایل اے سے تعلق کے شبعے میں 9 افراد کو مارا گیا ہے اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جبکہ آج بروز 29 نومبر کو بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بی ایل اے کے 8 سرمچاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی۔

آزاد بلوچ کے مطابق کیمپ پر صبح 6 بجے پاکستانی فوج نے ایران کے عطا کردہ کاماکازی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 ساتھی شہید ہوگئے۔

تاہم بی ایل اے نے آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ بی ایل اے کے تین ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز