سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکوہلو : قلت آب کیخلاف شہری سراپا احتجاج پانی کے ڈبے نظر...

کوہلو : قلت آب کیخلاف شہری سراپا احتجاج پانی کے ڈبے نظر آتش کردیئے

کوہلو (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو کے مقام میر ہزار وڈھ کے مکینوں نے قلت آب کیخلاف دھرنا دے کر کوہلو تا سبی شاہراہِ کی آمد و رفت بند کردی شرکاء شدید گرمی اور روزے کی حالت میں پونے دو گھنٹے سڑک پر بیٹھے رہیں.

شرکاء نے مقامی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ کیخلاف سخت نعرے بازی کیے اس موقعے پر ایڈوکیٹ خلیل احمد مری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث آج ماہ صیام میں قلت آب کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے شہریوں کو سحر و افطار میں پانی تک مصر نہیں ہے آج ہم مجبور ہوکر دو گھنٹے سے سڑک پر بیٹھے ہوئے ہیں مگر انتظامیہ کی کانوں میں جوں تک رینگتی.

مقررین نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسر باہر بیٹھ کر عیاشیاں کر رہا ہے جبکہ ملازمین اپنے ڈیوٹی دینے کے بجائے دوسرے کاموں میں مصروف عمل ہیں جس کی وجہ سے آج میر ہزار وڈھ سمیت پورے کوہلو میں قلت آب کا بحران بڑھتا جارہا ہے.

یاد رہے کہ سراپا احتجاج شہریوں کو مقامی رہنما کی یقین دھانی پر شرکاء نے احتجاج ختم کردی جنہوں نے 5 رکنی کمیٹی بناکر قلت آب کے مسئلے کو فوری حل کرانے کی یقین دھانی کرائی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز