شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکوہلو: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوہلو: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

<span;>کوہلو (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق آج صبح کوہلو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

<span;>تفصیلات کے مطابق آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بکرا منڈی کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

<span;>مقتول کی شناخت گہور خان لوہارانی جلمبانی مری ولد ڈیرہ میاں خان کے نام سے ہوی ہے۔

<span;>ذرائع کے مطابق فائرنگ سے گہور خان کو 3 گولیاں لگی، جسے زخمی حالت میں کوہلو سے ملتان ریفر کیا گیا جہاں راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے ہلاک ہوگیا۔

<span;>مسلح افراد گہور خان کو قتل کرکے کامیابی سے فرار ہوگئے تاہم قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز