شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوہلو میں فورسز پر حملہ،12 اہلکار ہلاک کیے:بی ایل اے

کوہلو میں فورسز پر حملہ،12 اہلکار ہلاک کیے:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان مری میں چند روز قبل ہمارے سرمچاروں کی ایف سی اہلکاروں پر پے درپے حملوں کے بعد ردعمل میں آج صبح سویرے سے ہی فورسز نے شدید آپریشن شروع کردیا ہے۔ ضلع کوہلو کے علاقے سہریں کہور، سرتل، بند کوہ، ٹوبو اور گردونواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن کرکے بلا اشتعال علاقے میں فائرنگ اور فضائی شیلنگ کی، علاقوں مکینوں کے گھروں کو مسمار کر کے جلایا گیا۔ علاقے کو چاروں طرف سے گھیر ے میں لیکر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ دوران آپریشن ہمارے سرمچاروں کی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ آج صبح آٹھ بجے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے سہریں کہور کے مقام چوک سونٹھ میں ایف سی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا جب گاڑی میں سوار بارہ اہلکار آپریشن میں حصہ لینے جارہے تھے۔ اس حملے میں فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار بارہ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز