جمعه, نوومبر 1, 2024
Homeخبریںکوہلو میں مخبر مالو بوڈو کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول...

کوہلو میں مخبر مالو بوڈو کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی ایل کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ 15 مئی کے روز ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے چپی کچ میں سفید کے مقام پر پاکستانی مخبر مالو بوڈو کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

مالو بوڈو پاکستانی فوج کے بدنام زمانہ کارندے نصیب اللہ مری کے انڈر متعلقہ علاقوں میں فوج و انٹیلیجنس اداروں کیلئے کام کرتا تھا۔ کوہلو و گردونواح میں لوگوں کی جبری گمشدگی، مقامی افراد کے مال مویشی کی چوری، فوجی جارحیت کے دوران مخبری، گھروں کو جلانے اور لوگوں پر تشدد سمیت متعدد سنگین قوم دشمن سرگرمیوں میں برائے راست ملوث رہا ہے۔

علاقے میں جتنے بھی ضمیر فروش عناصر قابض اداروں کی ایماء پر بلوچ قوم و قومی تحریک کے خلاف کام کررہے ہیں، انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز